چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کپتان بابراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

35

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف کو چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ نو منتخب چیئرمین نے سری لنکا کے خلاف سیریز نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایشیاکپ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیاکپ جیتا تھا، انشااللہ اس بار بھی ایشیاکپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔ ٹیم کی فتوحات کا گراف مزید اوپر لے جانے کیلئے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں