باغ(سٹیٹ ویوز)باغ الپائن کلب کے زیر اہتمام ایم ٹی بی سی کے تعاون اور الپائن کلب آف پاکستان کے زیر سرپرستی ایکو ہائیک2023 کا انعقاد کیا گیا. ہائیک میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور آذاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے تقریبا 70 افراد نے شرکت کی ۔ہائیک کا انعقاد ضلع باغ کے پیر پنجال رینج کے چالیس کلو میٹر ٹریک پر کیا گیا ۔

گنگا چوٹی سے نور گلہ تک گاؤں تک لمبے اور کٹھن ٹریک میں ہائیک کی گئی .درمیانی شب مستان ڈھوک میں خیموں اور دیسی ڈھاروں میں بسر کی گئی ہائیک کا مقصد کشمیر کے سر سبز و شاداب غیر دریافت شدہ خوبصورت میڈوز اور بلند و بالا پہاڑوں کو دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سیاحت کو فروغ دینا تھا ۔

ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے لیے باغ الپائن کلب ایسی سرگرمیوں کو انعقاد پذیر کرتا ہے۔پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ایم ٹی بی سی نے ایونٹ کو مکمل سپانسر کیا ۔ایکو ہائیک میں انٹرنیشنل اور لوکل اتھلیٹس نے خصوصی طور پر شرکت کی اس کے علاوہ الپائن کلب اف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق ، سپوکس پرسن سپریم کورٹ حنا فردوس سمیت سوشل انفلیونسرز نے حصہ لیا۔باغ الپائن کلب اس طرح کی صحت مند اور ماحول دوست سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایم ٹی بی سی اس سب کو اسپانسر کر رہا ہے ۔