عدالت سے واپسی پرصحافی کے سوال پرشاہد خاقان کا ذومعنی جواب

34

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے بعد واپس روانہ ہونے لگے تو صحافی کے سوال پر انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔ شاہد خاقان عباسی جب واپس جانے لگے تو صحافی نے پوچھ لیا کہ کہاں جا رہے ہیں؟ اس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ بالٹی گھر رہ گئی ہے وہ لینے جا رہا ہوں۔خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالتوں میں پیشی کے دوران منہ چھپا کر پیش ہوتے رہے ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں