سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم سے میڈیا پر پابندیوں پر سوال کرنا صحافی کومہنگا پڑ گیا، ذمہ داری سے ہٹادیا گیا

53

سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم شہباز شریف سے میڈیا پر پابندیوں سے متعلق سوال کرنے والے صحافی کو ذمہ داری سے ہٹادیا۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے 30 جون کو وزیراعظم سے میڈیا پرپابندیوں سے متعلق سوال کیا جس میں اعظم چوہدری نے کہا تھا کہ ان کا سوال پوری صحافی برادری کی طرف سے ہےکہ موجودہ دورمیں ہم پورے پاکستان میں میڈیا پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں اور موجودہ دور پابندیوں سے متعلق بدترین دور ہے، میڈیا پر پابندیاں کب اور کیسے ختم ہوں گی؟ کہ صحافی کومرضی سےبولنے اور لکھنےکی اجازت مل جائے۔

اعظم چوہدری نے کہا آزادی اظہار کی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سب ہی پارٹیاں دعویدارہیں لیکن عملاً ایسا نہیں۔وزیراعظم نے اعظم چوہدری کے سوال پر جواب دیا کہ وہ کسی پابندیوں کے حق میں نہیں، پیمرا کےجو قوانین ہیں تو وزیر اطلاعات یہاں موجود ہیں وہ انہیں ڈیل کریں گی۔

وزیراعظم نے اعظم چوہدری کے سوال پر کہا اگر آپ کی کوئی جائز بات ہے تو سر آنکھوں پر، وہ ماضی میں جھانکنا نہیں چاہتے لیکن ماضی میں جو ہوتا رہا وہ آپ کےسامنے ہے، یہ کہنے کے باوجود وہ یہ کہیں گےکہ وہ پابندیوں کے حق میں نہیں۔وزیراعظم نے صدرلاہورپریس کلب اعظم چوہدری سے کہا کہ آپ کی جائز باتوں کو ایڈریس ہونا چاہیے۔اعظم چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سے سوال کرنے پر اسی روز پروگرام سے ہٹادیا گیا، پروگرام کے لیے بطور تجزیہ نگار سرکاری ٹی وی نے کنٹریکٹ کیا تھا، سرکاری ٹی وی نے عملی طور پر پروگرام سے ہٹادیا ہے اور تحریری آگاہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں