باغ : ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک ان ایکشن ،کئی آٹا ڈیلرز کے لائسنس منسوخ

55

باغ(سٹیٹ ویوز)سردار بلال مقصود ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک باغ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آٹا ڈیلرز اور ہوٹلز کی چیکنگ اور چھاپوں کا آغاز کر دیا۔ دو دنوں میں درست ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں کی پاداش میں سات ڈیلرز کے لائسنس معطل جبکہ تین کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ جن ہوٹلز پر سے سرکاری آٹا ملا ہے انہیں وارننگ دیتے ہوئے سارا آٹا ضبط کر لیا گیا ہے اور آئندہ اگر کسی ہوٹل سے سرکاری آٹا ملا تو اسے سیل کر دیا جائے گا کیونکہ سرکاری آٹا صرف گھریلو صارفین کی ضرورت کے تحت مہیا کیا جاتا ہے اور کمرشل استعمال کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائے گی۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈیلرز و ہوٹلز کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے محکمہ ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں