مظفرآباد(سٹٰیٹ ویوز) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد اور حبیب بینک لمٹیڈ نے طلبہ، اساتذہ اور جامعہ کے ملازمین کو جدید ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ایک معائدہ پر دستخط کیئے ہیں جس کے تحت طلبہ، اساتذہ اور یونیورسٹی کے ملازمین کو فیس جمع کرانے، تنخواہوں کے حصول اور بینک میں رقومات کو جمع کرانے اور نکالنے اور اپنے یوٹیلیٹی بلات بینک کی کسی برانچ میں جائے بغیر جمع کرانے سمیت متعدد سہولیات حاصل ہونگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی صدارت میں کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس میں ہونے والی ایک تقریب میں جامعہ کشمیر اور حبیب بینک لمٹیڈ کے مابین معائدہ پر دستخط کیئے گئے۔
تقریب میں جامعہ کے ناظم مالیات و منصوبہ بندی ڈاکٹر بلال عباسی، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریزیڈنٹ ڈائریکٹر کنگ عبداللہ کیمپس سمیت متعدد آٖفیسران نے شرکت کی جبکہ حبیب بینک کی جانب سے ریجنل ہیڈ نذر عباس اور دیگر نے شرکت کی۔ اس معائدے کے تحت مہیا کی جانے والی سہولیات سے جامعہ کشمیر کے طلباء و طالبات ملک کے کسی حصہ سے داخلہ جات کے وقت یا کسی بھی دوسرے موقعہ پر اپنی فیس براہ راست یونیورسٹی کے اکاونٹ میں جمع کرواسکتے ہیں یوں فیسز جمع کروانے کے طریقہ کار کو انتہائی سہل بنا دیا گیا ہے جو جلد جامعہ کے شعبہ مالیات کی جانب سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جائیگا۔اسی طرح یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین بھی اپنی تنخواہوں کے حصول،یوٹیلٹی بلات،رقوم نکالنے اور جمع کروانے کے لیے ان آن لائن سروسز،ڈیجیٹل بینکنگ سے مستفید ہوسکیں گے۔