باغ(سٹیٹ ویوز) میئر میونسپل کارپوریشن باغ میجر ریٹائرڈ عبد القیوم بیگ نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں نے باہمی مشاورت سے پہلی مرتبہ باغ شہر کے لیے ترقیاتی بجٹ منظور کیا ہے. بجٹ تجاویز میں کونسلرز ,کمیٹی اور کارپوریشن کے آفیسران کا بھر پور تعاون رہا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بجٹ اجلاس کے بعد کونسلرز اور آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈپٹی مئیر سید افراز گردیزی بھی موجود تھے. انھوں نے کہا کے بجٹ سے متعلق تین اجلاسوں میں جملہ کونسلرز نے بھر پور حصہ لیا جس کے نتیجے میں بہتر بجٹ متفقہ طور پر پاس ہوا. کونسلرز کارپوریشن سردار صداقت زمان, سید کامران قلندر, خان عبدالقادر خان, خالد عباسی ایڈووکیٹ, راجہ سدھیر اکبر,شجاع منگول ایڈوکیٹ,سید اشفاق گردیزی, سردار نوید انور, سید عاقب ارشاد گردیزی, سید نعیم گیلانی, مسز نادیہ اشتیاق,اور مسز فرزانہ ذوالفقار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سب مل کر شہر کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کریں گے. کونسلرز چوہدری سہیل ممتازاور ڈاکٹر راجہ بشیر نے تحریری طور پر بجٹ تجاویز دیتے ہوئے بجٹ کے حق میں رائے دی.