کشمیریوں کی جدوجہد آزادی حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی،ن ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم

55

لیوٹن(سٹیٹ ویوز)ممتاز کشمیری دانشور اور تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے صدر سفیر امن ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔شہداُ جموں نے جس مقدس مشن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کیں وہی مشن ہر کشمیری کے ہمیشہ پیش نظر رہا ہے وہ یہاں پاکستان مسلم لیگ (قیوم) آزادکشمیر کے صدر اور ممتاز کشمیری رہنما چوہدری جہانگیر خان پوٹھی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئے گے پرتکلف عشائیہ میں خطاب کر رہے تھے.

سردار طاہر تبسم نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کی بڑی قیمت ادا کی ہے اور تین نسلیں قربان کیں ہیں بھارتی فوج اور حکومت کےمظالم اور سفاکیت ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کر سکی۔انہوں نے کہا کہ یسین ملک اور شبیر احمد شاہ اور حریت قائدین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ان کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے بھارت پر دباو ڈالیں۔

چوہدری جہانگیر پوٹھی نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں کبھی اکیلے نہیں چھوڑیں گے اور حریت قائدین کی فوری غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان کے خلاف فرضی مقدمات ختم کیا جائے۔ عشائیہ میں پوٹھی فیملی کے سربراہ حاجی چوہدری محمد اصغر پوٹھی، ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، پروفیسر محمد حفیظ مغل، سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شھید سرور ایڈووکیٹ، کاروباری شخصیات سید عابد گیلانی، چوہدری ضمیر پوٹھی اور چوہدری شہباز پوٹھی نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں