خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا

39

گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کے مطابق ملزم کئی ماہ سے ویڈیوز کی آڑ میں خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا، ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ اکاؤنٹ اور قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے گجرات سے انسانی اسمگلر افتخار احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سادہ شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں