اے ٹی آئی این این ایل سی مندرا اور جی لین ووکیشنل کالج آف انڈسٹری اینڈ ٹیکنالوجی چین نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ترقی کے راستے کھول دیے

30

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) اے ٹی آئی این این ایل سی مندرا اور جی لین ووکیشنل کالج آف انڈسٹری اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا.تفضیلات کے مطابق یہ معاہدہ 06 جولائی 2023 ایک آن لائن دستخطی افتتاحی تقریب میں‌اے ٹی آئی این این ایل سی مندرا اور جلن ووکیشنل کالج آف انڈسٹری اینڈ ٹیکنالوجی چین کے درمیان طے پایا .

جس کے تحت مکینیکل مینوفیکچرنگ اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی” میں CCTE ماڈل جوائنٹ 3 سالہ ڈپلومہ سپلٹ ایجوکیشن پروگرام کے آغاز کا افتتاح کرنا تھا۔ یہ پروگرام پاکستان میں ایک منفرد پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس اختراعی اقدام کے تحت طلباء کو ایک مخصوص نقطہ نظر کے ساتھ تین سال کی مدت میں اپنی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ پہلے دو سالوں کے لیے طلباء اے ٹی آئی این این ایل سی مندرا میں مقیم ہوں گے.

جبکہ آخری سال چین کے جیلن ووکیشنل کالج میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ پروگرام ستمبر 2023 میں اپنی کلاسز شروع کرے گا. جو دونوں اداروں کے درمیان بین الاقوامی تعلیمی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں