سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، جیل ذرائع کے مطابق انہیں بذریعہ موٹروے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کوہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے منتقل کیا گیا ہے، واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 30 روز کے لئے نظر بند کیا گیا تھا۔
انہیں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیاگیا تھا،یاد رہے کہ عدالتی عملے نے ان کی روبکار جیل پہنچا دی تھی لیکن ان کو پھر بھی رہا نہیں کیا گیا تھا۔