ترجمان اوورسیز پاکستانیز نے چیف آف آرمی سٹاف سے دوہری شہریت رکھنے والوں کی پاکستانی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

31

دبئی(نیوزڈیسک) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ دوہری شہریت والے ہوتے کون ہیں جو یہ پاکستان کے اداروں پر تنقید کرتے ہیں یہ تو خود اب غیرملکی ہیں، مجھے شدید حیرت ہوتی ہے جب بعض دوہری شہریت والے وطن پرستی اور حب الوطنی کی بات کرتے ہیں، اگر یہ لوگ اتنے ہی پاکستان کے خیرخواہ ہیں تو ان لوگوں نے پاکستانی شہریت کو نظرانداز کرکے دوسرے ملک کی شہریت کیوں لی.

انہوں نے کہا کہ اگر واقعی انکو پاکستان اور پاکستانی عوام کا دکھ درد کھائے جارہا ہے تو پھر انکو فورا” سے پہلے پاکستان واپس آکر دوسرے ملک کی شہریت ختم کردینی چائیے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر پاکستان اور پاکستانی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ انکا مقصد پاکستان کی ترقی نہیں بلکہ پاکستان کی بربادی ہے لیکن انکا یہ منصوبہ آرمی چیف جنرل حافظ سیدعاصم منیر نے خاک میں ملادیا ہے.

میں آرمی چیف سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کیخلاف پروپیگنڈوں میں مصروف ان دوہری شہریت والوں کی پاکستانی شہریت ختم کردی جائے تاکہ انکو معلوم ہوجائے کہ وطن عزیز کیخلاف زہر اگلنے کا انجام کتنا بھیانک ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں