اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)نو منتخب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان نے حلف اٹھا لیا۔ ڈاکٹر راجہ مشتاق خان آئندہ تین سال کے امیر منتخب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر مشتاق خان کاتعلق آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی سے ہے۔ ڈاکٹر مشتاق خان 1974 سے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے قیام کےبعد چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں ۔
ڈاکٹر راجہ مشتاق خان کا سابق امیر ڈاکٹر خالد محمود کی امارت کی مدت میعاد ختم ہونے پر انتخاب عمل میں لا یا گیا۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے دستور کے مطابق امیر کے عہدے کی معیاد تین سال مقرر ہے۔

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رابطہ دفتر اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سابق امراء جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی، سردار عجاز افضل خان، ڈاکٹرخالد محمود شریک ہوئے۔
تقریب کے مہمانان خاص میں سابق صدر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان ، وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، حُریت رہنماء غلام محمد صفی ۔ مولانا غلام نبی نوشہری اور دیگر سیاسی زعماء سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔