اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنالیے۔کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اے ٹیم کے کپتان یاش دل نے ٹاس جیت کر پاکستان بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے شاندار 121 کا اوپننگ آغاز فراہم کیا تاہم صائم ایوب 59 رنز بناکر آؤٹ جبکہ صاحبزادہ فرحان 65 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عمر بن یوسف 35، کپتان محمد حارث 2 جبکہ قاسم اکرم بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، بھارت کی جانب سے ویان پراگ نے 2 جبکہ مانو ستر نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان محمد حارث، طیب طاہر، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عمر بن یوسف، قاسم اکرم، مبصر خان، مہران ممتاز، محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو اب تک کوئی شکست نہیں ہوئی جبکہ قومی ٹیم کو گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی سائیڈ میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کا تجربہ رکھنے والے پلیئرز شامل ہیں، آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر، کپتان محمد حارث، اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر ارشد اقبال ٹاپ لیول پر قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔