عرفان پٹھان پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دلچسپ ٹویٹ

33

کراچی: ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے دلچسپ ٹویٹ کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عرفان پٹھان نے لکھا کہ بھارتی ٹیم کی شکست پر افسردہ نہیں ہوں کیونکہ ’’اب تو عادت سی ہے ایسے جینے میں۔

انہوں نے لکھا کہ ’’میں نے پورے میچ کے دوران سونے کو ترجیح دی کیونکہ میں میچ کا نتیجہ جانتا تھا۔بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان ٹیم کو دل سے مبارکباد دی اور کہا کہ میرا اتوار بہت زبردست گزرا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں