لندن(سٹیٹ ویوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی کے فرزند سید محمد علی کاظمی بیرسٹر ہوگئے۔سید محمد علی کاظمی کا تعلق میرپور آزاکشمیر سے ہے اور انہوں نے لاء گرائجویشن کی ڈگری SOAS یونیورسٹی لندن سے حاصل کی تھی اور سٹی یونیورسٹی لندن سے ایل ایل ایم اور برطانیہ کے معروف اور اعلیٰ تعلیمی ادارے لنکنز ان سے بار ایٹ لاء کیا۔
سید محمد علی کاظمی نے اپنی کامیاببوں کو والدین اور اساتذہ کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملی میدان میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے کام لے کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔