مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)آزاد کشمیر کی بڑی ملازمین تنظیموں ایپکا آزاد جموں و کشمیر اور تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزاد جموں و کشمیر نے حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بنیادی تنخواہوں کی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا۔
وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز رننگ بنیادی تنخواہ پر 35 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے وفاق سے ہٹ کر کوئی بھی فیصلہ کیا گیا تو ریاست بھر کے تمام سرکاری ملازمین شدید احتجاج کریں گے۔
پاکستان میں چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان ملازمین کو مہنگائی کے تناسب سے جاریہ تنخواہوں پر اضافہ دیا گیا ہے جبکہ ریاستی ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے جس پر ریاست بھرکے ملازمین میں شدید غم وغصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر تنخواہ دار طبقہ کے ساتھ مساوات کریں۔ موجود ہوش ربا مہنگائی سے ملازم طبقہ پہلے ہی شدید پریشان ہے اِن کو مزید پریشان نہ کیا جائے۔ اِن خیالات کا اظہار سالک رشید عباسی مرکز می صدر تنظیم غیر جریدہ، باوا سید کرامت حسین سبزواری مرکزی چیئرمین ایپکا آزاد جموں و کشمیر، سید صدیق حسین شاہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان، پرویز احمد قریشی مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا آزاد جموں و کشمیر، خواجہ عبد الوحید مرکزی سیکرٹری جنرل تنظیم غیر جریدہ، رمضان مغل مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایپکا آزاد جموں و کشمیر، تجمل حسین ہمدانی مرکزی ممبر مجلس عاملہ، چوہدری فرمان علی مرکزی سینئر نائب صدر ایپکا پاکستان، ارشاد خان مغل رہنماء ایپکا آزاد کشمیر، بشیر الدین قریشی نائب صدر ایپکا آزاد کشمیر، داؤد عثمانی، یاسر امین ترک، جی ایم خان، چوہدری ریاض، میر عمر مشتاق، امتیاز الرحمٰن شیخ، میر محمد اسلم چیئرمین ایپکا تحصیل پٹہکہ، فیضان مغل، سید ماجد علی نقوی پریس سیکرٹری ایپکا ضلع مظفرآباد، جاوید خان اخنزادہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا ضلع مظفرآباد، محمد سفیر قریشی چیئرمین ایپکا ضلع مظفرآباد، خواجہ ناصر، زاہد عزیز عباسی جنرل سیکرٹری تنظیم غیر جریدہ، رانا رضوان، ملک جلیس، سید توقیر حسین نقوی، دانش مغل ودیگر نے اجلاس سے خطاب کیا۔ اِس موقع پر ریاستی ملازمین نے احتجاجاً علامتی طور پر بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی۔