بھارتی مچھیروں نے دریائے جمنا سے پکڑی گئی ڈولفن پکا کر کھالی

28

بھارت کے نصیر پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 4 مچھیروں نے دریائے جمنا سے پکڑی گئی ڈولفن پکا کر کھالی۔سوشل میڈیا پر بھارتی مچھیروں کے ڈولفن پکڑنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی تھی جس میں انہیں ڈولفن کو اٹھاکر لے جاتے دیکھا گیا تھا۔

محکمہ جنگلات کے ایک افسر کی جانب سے پولیس کو مچھیروں کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی۔شکایت میں بتایا گیا تھا کہ 22 جولائی کی صبح دریائے جمنا میں مچھیروں کے جال میں ایک ڈولفن پھنس گئی تھی جس کے بعد مچھیرے ڈولفن کو دریا میں دوبارہ چھوڑنے کے بجائے کندھے پر ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے اور پھر ان مچھیروں نے ڈولفن کو پکا کر کھالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 4 مچھیروں کے خلاف ڈولفن پکاکر کھانے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ان مچھیروں میں شامل رنجیت کمار کو گرفتار بھی کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں