انتظامیہ سے مذاکرات ناکام۔ڈھک یا شکرپڑیاں روڈ کے لئے احتجاج کی کال

96

نتظامیہ سے مذاکرات ناکام۔ڈھک یا شکرپڑیاں روڈ کے لئے احتجاج کی کالدھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز) یو اے ای میں مقیم معروف بزنس مین اور سینئر رہنما جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ محمد عاشق خان اور صدر انجمن تاجران ارجہ راجہ صغیر خان لوکل کونسلر پدر مستو راجہ طارق کمال ،راجہ نظار خان ،کاشف عباسی ،سابق امید وار ڈسٹرکٹ کونسلر مسلم لیگ ن راجہ عبدالرحمان راجہ ،عبدلاخالق رہنما پیلزپارٹی پدرمستو، راجہ جمیل اکبر خان اور شان عباسی و دیگر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے مذکرات ناکام ہو گئے ہیں . یکم اگست کو جہالہ میں اپنے حقوق کے لیے دمادم مست قلندر ہوگا. اپنے حق ملنے تک پر امن اور زبردست احتجاج کریں گے .

ررڈ ہمارا بنیادی حق ہے .یکم اگست جہالہ میں اپنے بنیادی حقوق کے لیے پر امن احتجاج ہو گا.عوام بھرپور تعداد میں اپنے حق کے لیے نکلیں. تیس ہزار سے زاہد آبادی کو مستفید کرنے والی جھالہ پدر مستو ڈھک شکر پڑیاں روڈ حکمرانوان کی آنکھوں سے اوجھل سڑک مکمل طور ہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے .نااہل حکمرانوں نے ستر سال سے عوام کو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا لوگ اب با شعور پو چکے پیں ہر بار ارباب اختیار کا دروزہ کھٹکا کر لوگ مایوس ہو چکے.

یکم اگست جہالہ میں تاریخی پر امن احتجاج کریں گے .اپنے مطالبات کی منظوری تک جہالہ میں پر امن اور تاریخی احتجاج کریں گے.انہوں نے کہا کہ جہالہ تا پدر ڈھک شکر پڑیاں روڈ 45 سال قبل یہاں کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ تعمیر کی تھی. تیس ہزار سے زاہد آبادی اس روڈ کو استعمال کرتی ہے لیکن سڑک کی حالت زار دیکھ کرپتھروں کے زمانے کا خیال آتا ہے .سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے. آئے روز ٹریفک حادثات میں سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضائع ہو چکا ہے .کئی بار حکمرانوں اور ارباب اختیار تک یہ مسئلہ پہنچایا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی. اب پدر ڈھک شکرپڑیاں اور ہوروٹ کے عوام مجبور ہو کر پر امن احتجاج اور پہیہ جام کا قدم اٹھا رہے ہیں .انھوں‌نے عوام علاقہ پدر ڈھک شکرپڑیاں ہوروٹ ہلاں بھلاسہ کے بھر پور اپیل کی کے یکم اگست کو اپنے حق کے لیے باہر نکلیں اور پر احتجاج سے حکمرانوں اور ارباب اختیار کی توجہ اس اہم مسلے کی طرف مبذول کروائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں