سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ، مرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کا غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی 20ویں برسی کے موقع پر خصوصی پیغام

55

بانی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا مشن مسلمانان کشمیر کو ہندو بنیے کی غلامی سے آزادی دلا کران کی امنگوں کی مطابق کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانا تھا۔کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک غازی ملت کا مشن جاری رکھیں گے۔کشمیری خون کے آخری قطرے تک آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے۔نریندر مودی کے ناپاک عزائم کشمیریوں کے حوصلے اور جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے۔کشمیریوں کی پشتیں بھی اکھنڈ بھارت کے خلاف آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی ذات کو تحریک آزادی کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ قوموں کی آزادی کے لیے عسکری اور پارلیمانی دونوں قوتوں کا اہم کردار ہوتا ہے جس میں سردار محمد ابراہیم خان کا نام سرفہرست ہے۔تحریک آزادی کشمیر میں جس طرح غازی ملت نے قومی قیادت کا فریضہ سرانجام دیا اور جس ولولہ اور جوش سے عملاً تحریک کا حصہ رہے وہ تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔

غازی ملت نے ڈوگرہ راج کے خلاف بھرپور تحریک کاآغاز کیا۔ ناگفتہ بہ حالات میں جب مسلمانوں کو اجتماع کے لیے کوئی جگہ میسر نہ تھی تو 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر قراراد الحاق پاکستان منظور کرا کشمیری قوم کی منزل کا تعین کیا۔اس منزل کے حصول کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام ہندوستان کے بدترین جبر و استبداد کا مقابلہ کرتے ہوئے قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں