کراچی: سول اسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چوری ہوگئیں

43

کراچی: بلاول بھٹو زرداری کی حکومت کے زیر انتظام سول اہسپال میں چور لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چرا کر فرار ہوگئے۔اہسپتال انتظامیہ کے مطابق چور نیورولوجی کی او پی ڈی سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں چرا کر لے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، دو روزہ سرکاری چھٹیوں کی وجہ سے او پی ڈی بند تھی، آج او پی ڈی کھلنے پر سامان غائب ہونے کی اطلاع ملی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پوری سکیورٹی کو طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اہستال بلاول بھٹو زرداری کا ہے کیونکہ نہ صرف اس صوبے میں انکی حکومت ہے بلکہ بلدیاتی الیکشن کے نتیجے میں عددی تعداد کم ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی پارٹی کا میئر منتخب کرایا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں