لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر میں ڈائریکٹرجنرل لگنے کیلئے سینئر افسران کا ایک دوسرے پر کرپشن الزامات لگانے کا انکشاف

21

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر کے سینئرآفیسران ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں ایک دوسرے کے بارے میں متنازعہ خبریں چلوارہے ہیں۔ محکمانہ قواعد کے تحت ڈائریکٹرجنرل محکمہ کے ڈویژنل ڈائریکٹر(بی۔19) سے بذریعہ ترقیابی یاکسی دوسرے محکمہ سے (بی20-) آفیسر کی بذریعہ تبادلہ تعیناتی کی جاسکتی ہے۔ ایک طرف تو ڈویژنل ڈائریکٹر کی سنیارٹی میں شامل ایک ہی دن بی17- میں بطور پراجیکٹ منیجربھرتی ہونے والے آصف مجید چشتی اور راجہ فیاض کے درمیان ڈائریکٹرجنرل کی اسامی پر تعیناتی کے لیے رسہ کشی چل رہی ہے۔

دوسری طرف محکمہ کے ٹیکنیکل شعبہ کے سربراہ چیف انجینئر محمد اسلم اعوان گزشتہ تین سالوں سے مسلسل ڈائریکٹرجنرل تعیناتی کے لیے کوشاں ہیں اور اِ س مقصد کے لیے سابقہ اور موجودہ ورزراء حکومت کے ذریعہ وزیراعظم کوInfluenceکرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ آصف مجید چشتی بھی مختلف سیاسی زعماء کے ذریعہ ڈائریکٹرجنرل تعیناتی کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آصف مجید چشتی اور محمد اسلم اعوان کی کارکردگی سے اعلیٰ حکام مطمئن نہ ہونے کے علاوہ اُن کی مبینہ کرپشن سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ آصف مجید چشتی اپنے ایک فرنٹ مین کے ذریعہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کیل سے اڑنگ کیل نصب کردہ کیبل کار سے سالانہ کروڑوں روپے ہڑپ کررہے ہیں اور بطورDDOمحکمہ کے کروڑوں روپے کے غبن میں بھی ملوث رہے ہیں جبکہ محمد اسلم اعوان محکمہ کے ذریعہ تعمیر ہونے والے پلوں کے ٹھیکیداروں سے لاکھوں روپے ہتھیا رہے ہیں۔

اسطرح یہ آفیسران محکمہ میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل دیگرآفیسران سے خائف ہیں اور اُن کے خلاف سوشل میڈیا اور اخبارات میں من گھڑت خبریں چلوا رہے ہیں تاکہ حکومت انہیں کارکردگی اور صلاحیت کی بناد پر کہیں اُنہیں ڈائریکٹرجنرل تعینات نہ کردے۔اخبارات اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں سے بعض معاملات کے حوالہ سے آصف مجید چشتی نے ہی بدنیتی پر مبنی ایک مکتوب لکھا تھا جو اَب سوشل میڈیا Activistsاور صحافیوں کو مہیاکیا گیا۔ اِس مکتوب میں شامل موادکو ہی مواد سوشل میڈیا پروائرل کیا جارہا ہے۔

یادرہے کہ آصف مجید چشتی نے غیر قانونی طریقہ سے اپنے حقیقی بھائی مسٹر ناصر مجید چشتی جو وکالت کررہا ہے، کی محکمہ لوکل گورنمنٹ میں کچھ عرصہ قبل بطور پراجیکٹ اسسٹنٹ (بی11-) جعلی تقرری کروارکھی ہے ۔یہ تقرری سابق وزیر لوکل گورنمنٹ کے دورحکومت میں خفیہ رکھی گئی اور اب اُس کی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کررہا ہے۔اِسی آصف مجید چشتی نے نظامت اعلیٰ، لوکل گورنمنٹ میںبطورDDO لاکھوں روپوں کی خردبرد کی تھی جس کا باقاعدہ آڈٹ پیرا بن کر معاملہ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں زیر کار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں