5 اگست 2019 کو بھارت نے سقوط کشمیر کی کوشش کی ، صدام الحق میر

47

اسلام آباد(بیورورپورٹ) انسانی حقوق پر کام کرنے والے متحرک کارکن صدام الحق میر نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے سقوط کشمیر کی کوشش کی ہے, اپنے آپکو سب سے بڑا جمہوریت کا علمبردار کہنے والا بھارت مقبوضہ کشمیر میں پچہتر سال سے سوا کروڑ کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہا ہے, 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو آباد کر کے اسرائیلی طرز کی نو آبادیاتی غیر مسلم بستان قائم کر رہا ہے تا کہ بعد میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل کر کشمیریوں کی شناخت کو,مٹایا جا سکے, اقوام متحدہ کی لاپرواہی اور عفلت کی وجہ سے مسئلہ کشمیر ابھی تک حل نہیں ہو سکا.ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت پر دباؤ بڑھائے کہ مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی سطع پر تبدیلیاں نہ کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں