اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،سٹیٹ ویوز)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے یوتھ کونسل پاکستان کے صدر محمد شہزاد خان کو ینگ لیڈر ایوارڈ سے نواز دیا.انھیں یہ ایوارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، قومی یکجہتی، اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز کے نفاذ اور پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
محمد شہزاد خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے ہے۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویٹ ہیں۔ وہ 6 سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہ یوتھ کونسل پاکستان کے بانی صدر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔