اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آزادکشمیر میں اخبارات کے اشتہارات پر پاپندی کے سوال پر وزیراعظم ممبران اسمبلی کو مطمئن نا کر سکے

45

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر میں اخبارات کے اشتہارات پر عائد پابندی پرخواجہ فاروق احمد قائد حزب اختلاف کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر . قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سپیکر حکومت کوچاہیے کہ وہ کسی کوترجمان مقرر کرے جو میڈیا میں رپورٹ ہونے والی چیزوں کو رسپانس کرسکے۔اخبارات کے اشتہارات بند کرنے سے اچھا تاثر نہیں جاتا.

جس پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت کا اپنا مزاج ہے اور ہم ہرچیز کو رسپانس نہیں کرتے.ان کا مزید کہنا تھا کہ گلی محلے کے پراجیکٹس کا ذمہ دار نہیں ہو ں .جس پرایوان میں ممبران اسمبلی اور شرکاء کوسخت مایوسی ہوئی اور وزیراعظم کوسخت سبکی کاسامنا کرنا پڑ۔اس موقع پر وزیراعظم ایوان کو مطمئن نہ کرسکے جس پرممبران اسمبلی وزیر اعظم کا غیر ذمہ دارانہ رویہ دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں