عمران خان کی گرفتاری پر ن لیگ کے کارکن خؤشی سے نہال ، مٹھائیاں‌تقسیم

31

گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا جب کہ ن لیگ کے کارکنوں نے خوب جشن منایا۔لاہور اور گوجرانوالہ میں ن لیگ کے کارکنوں نے عمران خان کی گرفتاری کی خوشی میں جشن منایا اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

عمران خان اٹک جیل منتقل:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ہفتے کی شام اٹک جیل منتقل کردیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اٹک پہنچایا گیا۔انہوں نے بتایاکہ اٹک جیل کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی موجود ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کو 6 بج کر 50 منٹ پر اٹک جیل منتقل کیا گیا اور جیل مینویل کے مطابق ان کا میڈیکل کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی5 رکنی ٹیم اٹک جیل پہنچی ہے جس میں کارڈیالوجی، میڈیسن، آرتھو کے ماہرین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں