تحریر:خالد گردیزی
اللہ تعالی کی خوشنودی کے حصول کی خاطر لوگ ہر ممکن موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں جس سے وہ اپنے رب کی رضا اور قربت حاصل کریں۔ ایسے ہی ایک انسان سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس ہیں جو کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے بڑے اور نامور بزنس مین ہیں اور بہترین سیاست دان بھی ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بننے کے بعد لاتعداد منصوبوں کو شروع کر رہے تھے جو عوام الناس کے لیے انتہائی فائدہ مند تھے۔
ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد اور میونسپل کارپوریشن کو الگ الگ کر کے ان کے اختیارات تمام تعمیرات QAاورQCکے سٹرکچر کوڈ کے تحت ہی کی جائیں گی۔مظفرآباد شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر منظم تعمیرات کے حوالے سے سخت اقدامات ضروری ہیں شہر کی جدیدترین ڈیزائننگ شہر کی قدیم تہذیبوں کو اجاگر کرنے کےلئےمیوزیمز ،لائبریریاں اور تاریخی شخصیات کی فیچر والز بنائی تھی مظفرآباد شہر میں دریاکے کنارے فوڈسٹریٹس، کافی شاپس اور خوبصورت سپاٹس بنانے کا بھی پلان تھا.
نئے شہروں کی ماسٹر پلاننگ کر کے انہیں آئندہ نسلوں کی بقا کا ضامن بنا نا مظفرآباد شہر کا ماسٹرپلان جدید تقاضوں اور آئندہ سو سالوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنایا جا ناتھا مظفرآباد شہر میں بڑھتے ہوئے آباد ی کے دباؤ کے پیش نظر سوسالہ منصوبہ بندی کے تحت آئندہ آنے والی نسلوں کی بقا کےلئے تقریبا8ہزار کنال رقبے پر آباد کاری مظفرآباد شہر فالٹ لائن پر ہے اسکی تعمیرات کا بلڈنگ کوڈز کے عین مطابق ضروری ہے.
مظفرآباد کو خوبصورت بنانے کےلئے شہر کے موسم سے مطابقت رکھنے والے پھلدار درخت لگانا مظفرآباد سے50 ضعیف العمر جوڑوں کو تلاش کر کے ان سے مظفرآباد شہر کی تاریخ، قدیم ثقافت اور تہذیب کےبارے کراچی ، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے سپیشل ٹورسٹ کوچز کا پلان بھی شامل تھا لیکن آزادکشمیر میں سیاحوں کےلئے معیاری سہولیات کا فقدان ہے جس کو تیزی سے کمپلیٹ کرنے جا رہے تھے ضرورتمندوں کی مدد کے لیے وہ ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں کشمیری مہاجرین کو گھربنا کر دینا کس اور ضرورتمندوں کی لامحدود امداد میں سے یہ صرف چند ایک ہیں۔
افسوس کہ ہم نے ایسے ادمی کی خوبیوں کو تو نہیں دیکھا میری نظر میں اس سے مخلص انسان اور کون ہو سکتا ہے۔ذاتیات اور انا پر ہونے والے فیصلوں سے نقصان عوام کو ہوتا ہے۔سردار تنویر الیاس کی شکل میں کشمیری عوام کو مخلص اور مضبوط لیڈر شپ ملی تھی جو کشمیر کو خوشحال بنانے کے ویژن پر کاربند تھے،تنویر الیاس عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں،اب کی بار ایک موقع اگر پھر تنویر الیاس کو ملا توآزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں تبدیل کردینگے۔یہی وجہ ہے کہ تنویر الیاس ایک بہترین ویژن رکھنے والے انسان ہیں اب انہیں پاکستان میں نگران حکومت کے سیٹ اپ میں بھی شامل کرنے کی تجویز پربھی غور جاری ہے.