وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دفترآمد،ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں سے ملاقات

38

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دفترآمد،ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں سے ملاقات۔ ملاقات میں صدر ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیصل تارڑ، سیکٹری ثاقب راٹھور،ثوبان افتخار راجہ ، گوہر سیال، نوید احمد، طیب گوندل، عثمان پراچہ،فیضان اشرف سمیت بیس سے زائد ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی موجود تھے۔

ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ عطاء تارڈ نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کے طریقوں پر غور کیا۔ اس دوران صحافیوں نے ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان تمام مسائل کو وزیر اعظم کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ ان کو جلد از جلد حل کیا جا سکے ۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھی ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتے۔ ہم اس بات کو مانتے ہیں اس سے قبل ہماری جماعت نے ڈیجیٹل میڈیا پر اتنی توجہ نہیں دی، مستقبل میں ہماری حکومت ڈیجیٹل میڈیا کی بہتر سہولیات کے لیے اقدامات کرے گی، ڈیجیٹل میڈیا اس وقت ہر فرد کے ہاتھ میں ہے ، مین سٹریم میڈیا کو دیکھنے والوں کی تعداد کم ہو چکی ہے.وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور صحافیوں کے درمیان موجودہ ملکی صورتحال پر آف کیمرہ گفتگو ہوئی جس میں نگران حکومت اور آئندہ عام انتخابات پر خوشگوار ماحول میں مفصل بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں