آگرہ: بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل اسپتال میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تاہم اس کے آدھے گھنٹے بعد جب آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں تو انھوں نے آنکھیں کھول دیں۔بھارتیی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ آگرہ میں پیش آیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر مہیش بگھیل کے انتقال کرجانے کی خبر سن کر پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ رہنما بھی جمع ہوگئے تھے۔
مہیش بگھیل کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ جب انھیں شمشان گھاٹ لے جایا گیا تو چتا جلانے سے کچھ لمحے پہلے بی جے پی رہنما کے جسم نے جنبش لی۔جس پر اہل خانہ سمیت شرکاء کے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے۔ مہیش بگھیل کو دوبارہ اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں آکسیجن دی گی۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔