دھیرکوٹ:پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد”ریلی پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

21

دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز)اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں.پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد”ریلی پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی.ایکس آرمی پرسن سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ گھر گھر مہم جاری. تفصیلات کے مطابق تحصیل دھیرکوٹ یونین کونسل ملوٹ کے معززین علاقہ ایکس آرمی پرسن صوبیدار،راجہ امتیاز ،کمانڈو راجہ افتاب، راجہ شان اورراجہ زاہد و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے مملکت خدادا پاکستان کی حفاظت کریں گے .

پاک فوج کی ملک پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں ہیں. ہر محب وطن پاکستانی پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے اور خون کے آخری قطرے تک اس کا دفاع کریں گے۔14 اگست 2023 بوقت نو بجے جہالہ سے ارجہ اور منگ بجری سے ارجہ کی طرف پاک فوج زندہ آباد اور جشن ازادی مبارک ریلی مسلح افواج سے ریٹائرڈ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے منعقد کی جائے گی جس میں تمام آرمی ایکس سروس مین سمیت مختلف مکاتب فکر سول سوسائٹی کہ معزز مہمانوں کو شرکت عام کی دعوت دی جاتی ہےپاک فوج زندہ باد ریلی،ارجہ تا جہالا، صوبیدار راجہ امتیاز ،کمانڈو راجہ افتاب، راجہ شان راجہ زاہد دیگر معززین علاقہ کی زیر قیادت اہلیان دھیرکوٹ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں