سردار تنویر الیاس خان سے چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزادسمیت دیگر معروف مذہبی پیشواؤں کی ملاقات

29

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر، مرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان سے چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے مذہبی پیشواؤں ڈاکٹر لیف ہیلینڈ (ambassador of love) ،ڈاکٹر مارکس فدا،ڈاکٹر رابرٹ فدا اور مسٹر جانتھن،ظفراللہ جان سمیت دیگر کی ملاقات.

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفد کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا روحانی پیشوا، اپنے پیروکاروں پر واضح کریں کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب، کسی بھی مذہب سے نفرت کرنا نہیں سکھاتا۔اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بلا تفریق مسلک و مذہب مدد کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں تاکہ وہ غربت اور جہالت کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈاکٹر لیف کو مہاجرین جموں وکشمیر کے مختلف کیمپوں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ وہ محکوم و مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائیں۔ اس موقع پر سفیر برائے فروغ امن و محبت ڈاکٹر لیف نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو اپنی کتاب The Giant Slayers بھی پیش کی.ملاقات میں مکہ مکرمہ میں امامت کی خدمات سرانجام دینے والے شیخ سیف اللہ مدنی، سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار امتیاز شاہین، حاجی صادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں