پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہ ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔بابر اعظم نے حال ہی میں لنکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار سنچری بھی اسکور کی جس میں انہوں نے گال ٹائٹنز کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور صرف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔
Babar Azam asking the reporters to hurry up as he has to go for prayers. The key to his success Ma Shaa Allah ❤️ #LPL2023 #LPLT20 pic.twitter.com/MbHysWLVFW
— Farid Khan (@_FaridKhan) August 7, 2023
اب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے آرگنائزرز سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔بابر کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداح قومی کپتان کو سراہ رہے ہیں.