اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام صحافیوں اور جڑواں شہروں کے فنکاروں کے مابین جشن آزادی کرکٹ میچ کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ صحافیوں کی کرکٹ ٹیم کو صدر پاکستان یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ , جب کہ فنکاروں کی ٹیم کو صدر فیڈریشن عاصمہ بٹ لیڈ کریں گی۔جشن آزادی کرکٹ میچ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ پاکستان فیصل کریم کنڈی اور چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل ہونگے.یاد رہے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 10 اگست بروز جمعرات ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ گراؤنڈ , جی سیون مرکز , ستارہ مارکیٹ , اسلام آباد میں ہوگا.
آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام صحافیوں اور جڑواں شہروں کے فنکاروں کے مابین جشن آزادی کرکٹ میچ کا اہتمام
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
75