کشمیریوں کے حقوق کیلئے سرگرم جموں کشمیر یونائٹڈ فورم کی جانب سے راولپنڈی چکری روڈ میں مقیم کشمیر کمیونٹی کا اہم پروگرام کا انعقاد

50

راولپنڈی(سٹیٹ ویوز)راولپنڈی اسلام آباد میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے سرگرم جموں کشمیر یونائٹڈ فورم کی جانب سے راولپنڈی چکری روڈ میں مقیم کشمیر کمیونٹی کا اہم پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام میں چکری روڈ اور ملحقہ علاقاجات سے خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جموں کشمیر یونائٹڈ فورم کے ممبران و عہدادران سمیت راولپنڈی کے سیاسی اور سماجی عمائدین بھی پروگرام میں شریک ہوئے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے کنوینر سردار آفتاب حسین، کاشف اقبال، عرفان رائے ایڈوکیٹ، شفیق بٹ، سردار وقاص جاوید، اورنگزیب خان، سردار تانیہ، میڈم شہناز، سردار ضیافت، اشتیاق احمد، میڈم زوبینہ، عبدالقادر، آفتاب احمد خان، مسعود عباسی، سردار عبدالشکور، ندیم رضا جنڈالوی، سردار شوکت ایوب، میڈم خدیجہ زرین، ڈسٹرکٹ کونسلر افتخار کیانی، وارث منہاس، ڈاکٹر نسیم صدر راولپنڈی چمبر تنویر سرور ، مجلس شوریٰ چکری روڈ سے مولانا اورنگزیب، تصدق خان اور دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ یہ فورم بنیادی طور پر راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوششاں رہیگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم پُر اُمید ہیں کے کہ فورم راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں کی آواز بنے گا اور اپنے گردونواح میں رہنے والے ضرورت مندوں کا سہارا بنے گا۔ تقریب کی مہمان خصوصی وہ تمام خواتین تھیں جو دور دراز سے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس کاز کے بنیادی مقاصد کو سمجھنے آئیں تھیں اور اس پروگرام کی صدارت کا اعزاز اُن تمام مرد حضرات کو حاصل تھا کو پنڈال میں تشریف فرما تھے۔

جبکہ پروگرام آرگنائزرز اور جموں کشمیر یونائٹڈ فورم کے عہدہ داران نے اپنے آپکو عوام کا خدمت گزار قرار دیا۔ انتہائی سادگی کیساتھ پروگرام کو آرگنائز کیا گیا اور مہمانان کی خاطر توازع کے لئے صرف ٹھنڈے مشروبات کا انتظام کیا گیا۔ تاکہ ایک مثال قائم ہو کہ خدمت خلق کے لئے کھانے پینے جیسے تکلفات کو ختم کیا جائے اور رقم ان فضولیات پر ضائع ہونے کے بجائے کسی غریب کے گھر دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے میں معاونت کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں