دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ:آسٹریلوی بولر کا ناقابلِ یقین ڈیبیو، 20 گیندوں میں 19 ڈاٹ بالز اور 3 وکٹیں

76

انگلینڈ میں ہونے والے ‘دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر اسپینسر جانسن نے ٹورنامنٹ کے ڈیبیو میچ ناقابلِ یقین بولنگ کرکے سب کو حیران کردیا۔اسپینسر نے دی ہنڈریڈ میں ٹیم اوول انونسبل کی نمائندگی کرتے ہوئے مانچسٹر اوریجنلز کے خلاف تباہ کن بولنگ کی، انہوں نے 20 گیندیں کروائیں لیکن صرف ایک ہی رن دیا اور تین وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے 27 سالہ بولر نے 19 ڈاٹ بالز کروائیں، اس میچ میں اوول انونسبل نے مانچسٹر اورجینلز کو 94 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔اسپینسر جانسن نے آخری تین کھلاڑیوں اسامہ میر، ٹام ہارٹلی اور جوش لٹل کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں