سکاؤٹ لیڈر و ووڈ بیج ٹریننگ بمقام بوائز ہائی سکول دریک راولاکوٹ

151

تحریر:محمد سعید الرحمٰن خان
انسان اشرف المخلوق ہے ۔اور اس کی تربیت کیلئے اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام کو مبعوث کیا۔اور آخر میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری اور خاتم النبیین بنا کر بھیجا۔تاکہ انسان کی کردار سازی ہو سکے۔اور انسان کو اخلاق کے اعلیٰ مدارج تک پہنچایا جاسکے۔اور وہ دوسروں کیلئے مفید ہو۔اس وقت دنیا میں جہاں بہت سارے ادارے اس کردار سازی پر کام کررہے ہیں ۔وہاں پر بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کا کردار ہمیشہ سے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔اور پاکستان بوائے ایسوسی ایشن اور آزاد جموں و کشمیر بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن اسی کردار کی لڑیاں ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں بھی بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مختلف ایونٹس منعقد ہوتے ہیں۔اور مختلف مقامی، نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس میں ہمارے سکاؤٹ اور سکاؤٹ لیڈر شرکت کرتے ہیں۔اس وقت ضلع باغ سے ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری محترم ممتاز معظم بین الاقوامی ایونٹ میں آزاد جموں وکشمیر کی نمائندگی کررہے ہیں۔اور اسی سلسلے میں آزاد جموں و کشمیر لیول پر بوائز ہائی سکول دریک راولاکوٹ میں سکاؤٹ لیڈر اور وڈ بیج ٹریننگ کیلئے پونچھ ڈویژن سے اساتذہ کرام کا انتخاب کیا گیااور مورخہ 6اگست سے 12اگست تک رہی۔اس تربیت میں سکاؤٹ تحریک کی تاریخ،پاکستان میں سکاؤٹ کی ہسٹری،سکاوٹ وعدہ،سکاوٹ طریقہ کار،سکاوٹ قانون ، بوائے سکاوٹ ایسوسی ایشن کا بین الاقوامی،ریجنل اور قومی ڈھانچہ،سکاوٹ اور قومی یک جہتی ،نظم وضبط،نظم وضبط کی اہمیت ،سکاؤٹنگ نظم و ضبط ،سکاؤٹ گریں،لیشنگ،یوتھ پروگرام پالیسی اور نظام،قومی پرچم خیموں کا نصب کرنا ،کیمپ پروگرام ،کیمپ کے اصول ،فرسٹ ایڈ،معاشرتی سرگرمیاں ،ٹریفک کے قوانین ،آگ جلانا اور کھانا پکانا،ہائیکنگ،پائیدار ترقی کے گول،سکاوٹ یونٹ کی تشکیل اور رجسٹریشن ،سکاؤٹ یونٹ کا جملہ ریکارڈ،پریٹیکل ہائیکنگ اور آخر میں اختتامی تقریب ہوئی۔

یہ تو بہت ہی مختصر سا تعارف ہے۔راقم الحروف نے گورنمنٹ بوائز لوئر مڈل سکول پدر تھب وسطی باغ سے اس ٹریننگ میں نمائندگی کی۔جس پر میں ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز (پونچھ ڈویژن،مردانہ), ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع باغ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر وسطی باغ کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔اس سے قبل میں آزاد جموں وکشمیر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ،این آر ایس پی،ایکشن ایڈ،کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز،کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ ،سوشل ویلفیئر ،اثر سروے سے مختلف سکلز (کمیونیکیشن ،ٹیم بلڈیگ،رپورٹنگ،پروپوزل رائٹنگ و دیگر )میں تربیت حاصل کی ۔لیکن سکاؤٹ لیڈر کی ٹریننگ میرا لئے ایک نیا تجربہ تھا۔کیونکہ اس میں پریکٹیکل ورک تھا ۔اور مشنری جذبہ موجود تھا۔اور مشکلات سے نمٹنے کیلئے ٹینٹ لگانا،منکی برج،اور دیگر پریٹیکل کام کئےگے۔تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے یہ سکاؤٹ لیڈرز دوسرے اداروں کے ساتھ ملکر کام کر سکیں۔

جب بھی میرے ذہن میں سکاؤٹ کا لفظ آتا ہے ۔تو مجھے اپنے استاد فزیکل ایجوکیشن ٹیجر راجہ عثمان صاحب کی یاد آتی ہے۔کیونکہ پہلی دفعہ 1997میں جب ہم کلاس ہفتم میں تھے ۔تو انہوں نے ہمیں سکاؤٹ کی تربیت دی۔اور عملی ورک کے ساتھ سرٹیفکیٹس بھی دیئے۔راجہ عثمان صاحب پرنسپل ڈگری کالج ڈنہ کچیلی مظفرآباد بھی رہے ۔اور آج کل ریٹائرڈ لائف گزار رہے ہیں۔اس سکاؤٹ لیڈر ٹریننگ میں مجھے ان کے ساتھی زبیر صاحب جو ہاکی کے نیشنل کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے نیشنل لیول تک ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔اور بہت سے میڈل اور ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔وہ معروف کوچ ہیں۔اور حال ہی میں بوائز ہائی سکول دریک راولاکوٹ سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں ۔لیکن اس تربیت میں جس طرح انہوں نے ہماری رہنمائی کی۔وہ قابل تعریف ہے۔محترم زبیر صاحب کے حوالے سے تفصیلی کالم لکھوں گا ۔جس میں ان کی کھیل اور سکاؤٹنگ سے لگاؤ اور جو کامیابیاں انہوں نے کھیل کے میدان میں حاصل کی ۔ان پر تفصیلی گفتگو ہو گی.

دوران ٹریننگ کورس کمانڈنٹ محترم صمد چشتی صاحب ،کورس لیڈر شکیل صاحب،دانیال ممتاز صاحب،محترم زبیر صاحب ،راشد صاحب ،ضیاء احمد زاہدی،راجہ عمران یاسین صاحب اور پوری ٹیم نے جو ٹریننگ فراہم کی۔اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔محترم صمد چشتی صاحب جو ریٹائرڈ لائف گزار رہے ہیں ۔لیکن اس کے باوجود وہ جو خدمات سرا نجام دے رہے ہیں۔وہ قابل تحسین ہیں ۔میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ محترم چشتی صاحب اور ان کی ٹیم کیلئے لکھ سکوں۔اس ٹیم کی یہ تربیت اور موٹیویشن ہمیں عملی زندگی میں کام آئے گی اور انشاء اللہ اس سے ہمارے سکولز کے بچوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔اور ہم عملی زندگی میں اس ٹریننگ کو استعمال کریں گے۔دوران تربیت ڈویژنل ڈائریکٹر پونچھ (مردانہ) محترم خواجہ جاوید صاحب اپنے ضلعی آفیسرز کے ہمراہ تشریف لاتے رہے۔اور ہماری حوصلہ افرائی کی ۔اور آج میں جو کچھ لکھ رہا ہوں ۔اس کے پیچھے محترم ڈی ڈی ایس پونچھ (مردانہ) کی ہدایات اور رہنمائی شامل ہے۔دوران تقریر انہیں نے ہمیں ہدایت کی تھی ۔کہ آپ اس ٹریننگ کے حوالے سے کچھ لکھیں ۔اور اس ٹریننگ کے حوالے سے تو ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔محترم ڈی ڈی ایس پونچھ (مردانہ) 11اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں بھی ہمارے ساتھ رہے ۔اور گرینڈ فائر کے ایونٹ کے دوران بھی ہماری حوصلہ افرائی کی ۔

ڈی ڈی ایس پونچھ ،(مردانہ) نے ووڈ بیج کے شرکاء ورکشاپ کو سکاؤٹ سکارف پہنائے۔اور حوصلہ افزائی کی ۔اس ایونٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز باغ ،راولاکوٹ،حویلی اور پلندری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اور شرکاء ورکشاپ سے فیڈ بیک بھی لیا۔تقریب میں مختلف شخصیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر پونچھ محترم صابر مغل اور ڈی ایس پی پونچھ سکاؤٹ لیڈر کورس کے شرکاء کو سکاؤٹ سکارف پہنائے۔مہمانوں کی شرکت کے موقع پر شرکاء ٹریننگ نے مہمانوں کا سکاؤٹ کلیپ کے زریعے استقبال کیا۔اس تقریب کا آخری ایونٹ تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس تھا۔محترم جناب کمشنر پونچھ چوہدری فرید صاحب اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ڈی ڈی ایس پونچھ (مردانہ) محترم خواجہ جاوید صاحب،ڈی ڈی ایس پونچھ (زمانہ)،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب مردانہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ), پرنسپل صاحبان،ہیڈ ماسٹر صاحب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دریک راولاکوٹ نے شرکت کی۔اور شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس اور سویئرز تقسیم کیئے۔تقریب سے کمشنر پونچھ ،ڈی ڈی ایس پونچھ (مردانہ )،ڈی ڈی ایس پونچھ زنانہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پونچھ ،محترم صمد چشتی اور دیگر نے خطاب کیا ۔اور شرکاء ورکشاپ کی سکاؤٹ دلچسپی،ہیڈ ماسٹر صاحب ادارہ ہذا اور ان کی ٹیم کے تعاون اور محترم زبیر صاحب (ر) فزیکل ایجوکیشن ٹیچر اور محترم افتخار صاحب (ر)معلم کے جذبہ کوسہراہا۔اور آخر میں یہ ٹریننگ اور فائنل ایونٹ بھی جناب مہمان خصوصی کی اجازت سے اختتام پذیر ہوا۔

مجھے اس ورکشاپ میں بطور خاص کمشنر صاحب پونچھ،ڈی ڈی ایس پونچھ (مردانہ ) کی تقاریر اور حوصلہ افزائی نے موٹیویشن دی ۔وہاں پر یہ دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو گیا۔کہ ریٹائرڈ لائف کے باوجود محترم عبدالصمد چشتی صاحب، محترم زبیر صاحب ،اور افتخار صاحب جو کام کرہے ہیں ۔وہ قابل دید تھا۔اور سکاؤٹ سے ان کی لگن کو ہم سلوٹ کرتے ہیں۔دوسری طرف مجھے بہت سی ٹریننگ میں جانے کا موقع ملا ۔لیکن جو ٹیلنٹ میں نے اس شرکاء ورکشاپ میں دیکھا۔مجھے بہت ہی کم دیکھنے کو ملا۔ہماری اس ٹریننگ میں مایہ ناز حافظ قرآن ،معروف نعت خواں ،فزیکل ٹریننگ کے ماہرین ،عالم دین اور بہت اعلیٰ پائے کے مقرر موجود تھے۔جس سے یہ بات عیاں ہےکہ قوم کی تقدیر میں ہمارے اساتذہ بہت اعلیٰ کردار ادا کریں گے ۔ٹریننگ کے دوران میری ملاقات ڈاکٹر عبدالروف صاحب رجسٹرار یونیورسٹی آف پونچھ،ہیڈ ماسٹر اشفاق صاحب آف چہڑراولاکوٹ،محترم صابر صاحب (ر)ٹیچر اور دیگر اخباب سے ہوتی رہی۔اللہ تعالیٰ سب کو خوش رکھے۔انشاء اللہ اس ٹریننگ پر اور اس دوران کے مختلف ایونٹس پر لکھنے کا عمل جاری رہے گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں