لاہور میں شوہر نے امریکی شہریت رکھنے والی خاتون کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق شوہر کے ہاتھوں امریکی نیشنل خاتون کے قتل کی واردارت لاہور کے فیکٹری ایریا میں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاظم خان نے مقتولہ ڈائنا کرسٹو خان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا، ملزم بیوی کو قتل کر کے لاش دفنانے اکیلے ہی قبرستان پہنچا تھا کہ گورکن نے پولیس کو اطلاع کر دی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کاظم خان کو بیوی کی لاش دفناتے قبرستان سے گرفتار کر لیا گیا اور ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے اور واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔