27

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،سٹیٹ ویوز)ایوان صدر کشمیر ہاوس میں 76ویں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمد چوہدری نے پرچم کشائی کی۔جشن آزادی کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر آزادکشمیر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔تقریب میں پاکستان اور آزادکشمیر کےترانےبجاےگے اور ملی نغمےبھی پیش کیےگے۔صدر آزادجموں وکشمیر نے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے ساتھ 76ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اور جشن آازدی کی تقریب میں شامل ہونے والے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کا شکریہ ادا کیا.تجدید عہد کرتے ہوئے انکا کہنا تھا پاکستانی قوم ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور اسے معاشی طور پر مستحکم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی.

صدر آزادجموں وکشمیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ جن مقاصد کے حصول کے لیے قائد اعظم نے یہ ملک حاصل کیا تھا اسے پورا کریں گے۔ پاکستان اسوقت مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔ پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کے لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ متحد ہو کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں۔

مضبوط ومستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی خوشیاں کشمیری قوم بھی اسی جوش اور ولولے کے ساتھ منا رہی ہے۔ آج کے دن ہم مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی نو لاکھ افواج کے خلاف برسرپیکار کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آج کے دن وہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر مہذب اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا جاندار کردار ادا کریں۔

بھارت میں جاری اقلیتی طبقات پر مظالم پربات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہندوستان نے منی پور میں عیسایوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ بھی بدترین سلوک روا رکھا ہوا ہے۔حالیہ دنوں میں منی پور میں ہونے والے واقعات دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں