رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ میں آنے والے مریض رل گئے،دوائیاں‌ناپید ،متاثرین ساجد اقبال کی طرف دیکھنے لگے

49

ارجہ (سٹیٹ ویوز)رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ مریضوں کو بنیادی صحت کی سہولیات دینے سے گریزاں .دوائیں‌تو دو رکی بات ہے انجکشن اور سرنج بھی سنٹر میں‌دستیاب نہیں‌ہیں‌.تفضیلات کت مطابق آج ریڈ فاؤنڈیشن سکول ارجہ کی ایک طالبہ کو صحت خراب ہونے کے باعث رورل سنٹر ارجہ لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرنے متاثرہ طالبہ کا علاج معالجہ کے لیے ضروری دوائیاں‌ہسپتا ل سے دینے کے بجائے لواحقین کو ایک پرچی تھما دی کہ دوائیں باہر سے لیکر آئیں ہسپتال میں کچھ بھی دستیاب نہیں ہے .

لواحقین کے مطابق ہسپتال میں‌ سرنج اور ڈرپ تک دستیاب نہیں‌تھی جو انھوں نے ایک پرائیویٹ میڈیکل سٹور سے خرید کر لائی تب جاکر کہیں‌بچی کا علاج معالجہ شروع ہوا.اس حوالے سے لواحقین کا کہنا تھا کہ اس حلقے کے کرتا دھرتاسردار عتیق احمد خان ہیں‌وہ اگر حلقے کی عوام کو بنیادی علاج معالجے کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی نہیں بناسکتے تو انھیں حلقے کی نمائندگی کا کوئی حق حاصل نہیں ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ذمہ داریاں‌اگر ساجد اقبال عباسی پور ی کرتے رہے تو آمدہ الیکشن میں‌عوام یقینا اس مسیحا کی جانب ضرور متوجہ ہوگی جو بغیر کسی نمائندگی کے عوامی خدمت بجا لا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں