مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کے مرکزی چیئرمین حارث شفیق خان نے MDCAT امتحان دو ہفتوں تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کے مرکزی چیئرمین حارث شفیق خان نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد ستمبر 2023ء میں کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ میڈیکل سٹوڈنٹس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان فی الفور PMDC کو ایم ڈی کیٹ ملتوی کرنے کے لیے احکامات جاری کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان ملتوی نہ ہوا تو ایم ڈی کیٹ شیڈول جلد اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔
جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم نے MDCAT امتحان دو ہفتوں تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
62