جامعہ پونچھ کے اسسٹنٹ پروفیسر سید جواد زرین پی ایچ ڈی مکمل کرکے ڈاکٹر بن گئے

27

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سید جواد زرین نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔ ایرڈ ایگری کلچر یونیورسٹی نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ مختلف افراد کی طرف سے مبارکباد دی گئی۔ سید جواد زرین نے آزاد کشمیر میں بچوں کی تعلیم پر تھیسز کیا ۔آپ کے سپرواٸزر پروفیسر ڈاکٹر عمران یوسف تھے جو کہ شعبہ ایجوکیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ تھیسز کا امریکہ اور ترکی کے پروفیسروں نے جاٸزہ لیا۔ امریکن پروفیسر سوامی نے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے تحریر کیا کہ یہ ایک بہترین تھیسز ہے جو کہ گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان سے پہلا تھیسز ہے جس کا جائزہ پروفیسر سوامی نے لیا۔

ڈاکٹر جواد زرین اس وقت جامعہ پونچھ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ اس موقع پر عوامی حلقوں میں سے چیئرمین یو سی پانیولہ اظہر کیانی, کونسلر انجم اقبال , سجا انور امیر حلقہ پانچ, کاشف قدیر جماعت اسلامی, عمیر افراز کونسلر ٹوپہ, عدنان رزاق جماعت اسلامی رالاکوٹ ,زاٸد رفیق امیر جماعت اسلامی راولاکوٹ اور دیگر مبارکباد دی اور مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر جواد زرین کی صلاحیتوں سے آزادکشمیر حکومت کو فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ چٸیرمین یو سی پانیولہ اور کونسلرز نے کہا کہ ڈاکٹر جواد کو پبلک سروس کمیشن کا ممبر (ماہر تعلیم), ڈاٸریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ریسرچ مظفرآباد میں بطور ماہر تعلیم , کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ میں بطور ایجوکیشن ایکسپرٹ اور میرپور بورڈ میں بورڈ آف گورنر کا ممبر تعینات کیا جائے تاکہ ان تمام پالیسی ساز فورمز میں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں