راجہ وسیم خان نے پیرخواجہ محمد اکر م شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے راجہ شجاعت کو فاضلیہ ٹرسٹ پاکستان میں‌اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبار ک باد دے دی

51

دھیر کوٹ (سٹیٹ ویوز)دوبئی میں مقیم بھاگسر دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی نوجوان راجہ وسیم خان نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق امیدوار برائے ڈسٹرک کونسلر یونین کونسل رینگولی کوٹلی راجہ شجاعت خان کو فاضلیہ ٹرسٹ پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں‌شمولیت پر مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پیرخواجہ محمد اکر م شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ایک متحرک اور درد دل رکھنے والے نوجوان کو انسانیت کی خدمت کے لیے چنا.

راجہ وسیم کا اس سٹیٹ ویوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ راجہ شجاعت ایک سلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے سیاسی اور سماجی شخصٰیت ہیں .فاضلیہ ٹرسٹ پاکستان کی طرف سے چورا بھاگسر اور پھر بانڈیاں تک عوام کی سہولت کے لیے دورویہ سڑک کی فنڈنگ کے حصول میں اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں‌جس طرح دیگر نوجوانوں کے علاوہ راجہ شجاعت کا کردار رہا وہ قابل تعریف ہے .

ان کا مزید کا کہنا تھا کہ وہ راجہ شجاعت سے یہ امید کرتے ہیں کہ فاضلیہ ٹرسٹ نے انھیں جو ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ ان سے انصاف کرتے ہوئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے او رانسانیت کے دکھ و درد کم کرنے کا باعث بنیں گے.راجہ شجاعت کو جہاں بھی اور جس جگہ ہماری ضرورت پڑی وہ انکے ساتھ کندھے سسے کندھا ملا کر کھڑے ہونگے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں