مہنگائی نے غریب سے کھانا چھین لیا، بیس کیمپ کی حکومت ناکام ہو چکی،31 اگست کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں. راجہ عامر ظفر ممبر ضلع کونسل مظفرآباد

53

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)راجہ عامر ظفر ممبر ضلع کونسل مظفرآباد نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی غریب کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں بیمار کو ہسپتال میں دوائی میسر نہیں انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے حکومت قاصر ہے مسائل سے گھیرا ہوا آزادی کا بیس کیمپ عملی طور پہ سول مارشلا نافذ ،ون مین شو کی حکومت فلاپ ہو چکی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہٹ دھرمی چھوڑ کہ غریب عوام کا سوچیں مہنگائی کا تناسب اس تیزی سے بڑھ رہا ہے اب جینا محال ہو چکا ہے صاحب اقتدار کو سوچنا چاہیے گلگت بلتستان کی طرح اشیاء خوردونوش سبسڈی دی جائے

راجہ عامرظفر نے گفتگو کرتے ہوکہا کہ ایکشن کمیٹی کی 31اگست کو دی گئی ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کرتا ہوں وائس چیئرمین ضلع کونسل سمیت دیگر ممبران کے ہمراہ منگل کو پریس کانفرنس کرکے حمایت کا اعلان کریں گے ،

حقیقی عوامی نمائندگی بلدیاتی ممبران کے پاس ہے عوام کو اس چکی میں پستی رہے اور ہم خاموش رہیں ایسا ممکن نہیں عوام کو ریلیف پہنچانے میں ہر قدم اٹھائیں ایکشن کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں سرکاری آٹا،بجلی کے بل ،نیلم جہلم پراجیکٹ پہ اعلئی عدلیہ کے فیصلوں پہ عملدرآمد تک تحریک چلائیں گے وزیراعظم آزاد کشمیر انوارلحق کشمیر کی غریب عوام پہ ترس کھائیں ان کے مسائل کی طرف توجہ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں