اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پر اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔
ایوانِ صدر کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ کل کے واضح بیان کے پیش نظر ایوان صدر نے صدر مملکت کے سیکریٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردی ہیں، صدر مملکت کے سیکریٹری وقار احمد کی اب مزید ضرورت نہیں رہی، ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔