باغ (سٹیٹ ویوز، بیورورپورٹ) عوامی ایکشن کمیٹی باغ کے زیر اہتمام سول نا فرمانی کی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے 72 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہزاروں بل جلا دئیے گئے
مشاورتی اجلاس میں شامل سول سوسائٹی کے انجمن تاجران ،ٹراسپوٹرز، علماء،طلباء اور تمام سٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی باغ نے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈا پر اتفاق کیا گیا، بجلی کے بلات کا مکمل بائیکاٹ تا وقتیکہ کشمیریوں کو کئے گئے وعدے کیمطابق فری بجلی مہیا کی جائے گی، آٹا اور دیگر اشیائے خورد و نوش پر مکمل سبسڈی جو کہ یو این چارٹر کے مطابق ہے مہیا کی جائیں، عوامی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
مولانا عمران علی صابر الحسینی نے صدارت کی اور سردار صداقت حیات نے خصوصی شرکت کی، سردار عثمان کاشر نے اجلاس کے اغراض و مقاصد شرکاء کے سامنے رکھتے ہوئے اس بات ک اعادہ کیا کہ بجلی جو کہ کشمیریوں کیلیے مکمل فری مہیا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اسوقت تک تحریک جاری رہے گی
تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی بلات نہ دیں۔ اس سلسلہ میں ہر سطح پر آگاہی مہم شروع کی جائے۔ یو این چارٹر کیمطابق کشمیریوں کو 32 اشیائے خورد و نوش اور سروسز پر مکمل سبسڈی فراہم کی جائے۔