افغانستان نے پاکستان کے خلاف بغیر کسی نقصان 41 اوورز میں 239 رنز بنالیے۔
ہمبنٹوٹا میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں افغان اوپنرز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاحال کریز پر موجود ہیں۔
افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھی کارکرگی دیکھانا چاہتے ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پہلے ون ڈے میں ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ ریاض حسن اور شاہد کمال کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔