افغانستان کے اوپنرز نے پاکستان نے خلاف کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ بناڈالی۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے 217 رنز سے زائد کی اوپننگ شراکت داری قائم کرلی۔
رحمان اللہ گرباز 126 جبکہ ابراہیم زادارن انکا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 79 رنز بناچکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے پہلے ون ڈے میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے والا پیس اٹیک کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکا۔