پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے عوامی تحریک کو سپورٹ کرنے کی پاداش میں شوکت جاوید میر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

32

مظفرآباد ( سٹیٹ ویوز)آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کی تحریکوں کو سپورٹ کرنے پر مختلف پارٹی کارکنان عہدیداران اور پارٹی قیادت میں فاصلے بڑھنا شروع۔ شوکت جاوید میر کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری۔

31 اگست ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیوں کیا؟ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور نے پارٹی پالیسی کے مغائر بیان دینے پر نوٹس جاری کیا۔ آپ کو معلوم ہے کہ ہماری پارٹی حکومت کا حصہ ہے، اس کے باوجود آپ نے حکومت کے خلاف ہڑتال کی حمایت کا اعلان کس طرح کر دیا؟

آپ پارٹی کے ذمہ دار عہدے پر فائز ہیں، آپ نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان کیسے دے دیا؟ شوکت جاوید میر کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے لکھا کہ آپ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے جس باعث آپ پر لازم ہے کہ تین دن کے اندر اندر اپنا موقف پارٹی کے سامنے پیش کریں۔

یاد رہے کہ مظفرآباد میں تمام سیاسی جماعتوں کے کاؤنسلرز نے 31 اگست کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ مظفرآباد کے تمام بلدیاتی امیدواران اور ضلع کونسل کے منتخب ممبران نے باقاعدہ پریس کانفرنسز کے ذریعے اس ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بلدیاتی امیدواران کی سیاسی جماعتیں حکومت میں ہیں جبکہ بلدیاتی امیدواران اس وقت عملاً عام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں