دبئی(سٹیٹ ویوز)سردار عامر یعقوب رہنما تحریک انصاف آزادکشمیر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بجلی بلات میں بے جا ٹیکس غربت میں پسے عوام پر ظلم ہے کشمیریوں نے اپنے آباء واجداد کی قبریں ، اپنی قیمتی زمینیں گھر سب کچھ کر ڈیموں کی نظر کر دیا اتنی قربانیاں دینے کے باوجود بجلی فری کرنے کے بجائے بے جا ٹیکس لگا کر غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے
۔ آزاد کشمیر کو فری بجلی اور فری لوڈشیڈنگ قرار دیا جائے ، اور آٹے پر سبسڈی بحال کی جائے اور عوام کو پرانے نرخ پر آٹا مہیا کیا جائے ۔
پاکستان میں ڈیڑھ سالہ پی ڈی ایم حکومت کا دور سیاہ ترین دور تھا جس نے ملک میں صرف اور صرف مہنگائی کی اور اپنے کرپشن کے کیسیز معاف کروائے اور آزاد کشمیر میں بھی کشمیریوں کو ایک پی ڈی ایم جیسی سوغات دے کر چلے گئے ، جس حکومت کا نہ کوئی منشور ہے نہ کوئی ایجنڈہ ، وزراء کی فوج ریاست کے خزانے پر عیاشیاں کررہی ہے اور عوام سڑکوں پر بجلی اور آٹے مہنگائی کے خلاف جلاؤ گھیرو کررہے ہیں