عمران خان فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے پی ٹی آئی مجرم جماعت ثابت ہو سکتی ہے

31

پشاور (سٹیٹ ویوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک مجرم جماعت ثابت ہوسکتی ہے جس پر پابندی لگ سکتی ہے،

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویزخٹک اور وائس چیئرمین محمود خان سے صحافیوں نے ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویزخٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مجرم جماعت ثابت ہوسکتی ہے جس پر پابندی لگ سکتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، الیکشن کیلئے جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ماحول بنایا، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مانے۔

 

 

جنرل باجوہ نے کہا کہ شہبازشریف لکھ کر دیں گے کہ اسمبلی تحلیل ہو گی سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے ہمارا بہت ساتھ دیا تھا۔ جنرل باجوہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا کہ دھرنا ختم کرو لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مانے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں